: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدر آ باد 24 فروری ( اعتما د نیو ز) ریاست میں ای سیٹ کا 21 مئی کو انعقاد عمل میں آئیگا ۔ اس سلسلہ میں صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ کونسل برائے اعلیٰ تعلیم مسٹر پاپی ریڈی کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں تمام متعلقہ اعلیٰ عہدیداران بشمول انچارج وائس چانسلر جواہر لعل نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی شریمتی ٹیلجا رام ایئر صدرنشین ای سیٹ یادیا کنوینر ای سیٹ ملیش نائب صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ کونسل برائے اعلیٰ تعلیم شریک تھے ۔ مسٹر پاپی ریڈی نے اجلاس کی روئیداد سے میڈیا کو واقف کرواتے ہوئے کہا کہ ای سیٹ 2015 21 مئی کو تلنگانہ کے 9امتحانی مرکز پر منعقد ہوگا ۔ ای سیٹ 2015 کیلئے 28فبروری
کواعلامیہ جاری کیا جائیگا ۔ 15 اپریل بغیر کسی جرمانہ کے ای سیٹ درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ ہوگی ۔ انہوں نے بتایا کہ ای سیٹ 2015ء میں شرکت کے خواہشمند طلبہ اعلامیہ کی اجرائی کے بعد اپنے درخواست فارمس 6مارچ سے آن لائین داخل کرسکتے ہیں ۔ 500 روپئے جرمانہ کے ساتھ 25اپریل تک ایک ہزار روپئے جرمانہ کے ساتھ 2مئی تک اور پانچ ہزار روپئے جرمانہ کے ساتھ طلبہ آن لائین اپنی درخواستیں داخل کرسکتے ہیں ۔ تتکال کے تحت دس ہزار روپئے جرمانہ ادا کر کے طلبہ اپنی درخواستیں پیش کرسکتے ہیں ۔ صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ کونسل برائے اعلیٰ تعلیم نے بتایا کہ ای سیٹ کے نتائج کا 31مئی 2015ء کو اعلان کیا جائے گا ۔ ای سیٹ کیلئے امتحانی فیس اس مرتبہ بھی 300 روپئے مقرر کی گئی ۔